Loading
راولپنڈی کے تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں موٹر سائیکل کھائی میں گرنے کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ریسکیو 1122 نے دونوں لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔
حکام کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی مبارک حسین اپنی اہلیہ کی ہمراہ موٹر سائیکل پر پنج پیر راکس نڑھ گئے اور واپس آرہے تھے کہ موٹر سائیکل سلپ ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے باعث دونوں کو شدید چوٹیں آئیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں دم توڑ گئے۔
حادثے کے بعد میاں بیوی کے واپس گھر نہ پہنچنے پر تلاش شروع کی گئی تو موٹر سائیکل کھائی میں پڑی ملی اور دونوں کی میتیں بھی قریب سے مل گئیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ متوفیان کے قریبی عزیز نے واقعہ کو اتفاقی حادثہ قرار دے کر کسی قسم کی کارروائی نہ کرانے کا عندیہ دیا ہے جس پر رپٹ درج کرلی گئی ہےْ
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل