Loading
بلوچستان کے ضلع بولان میں دربی کے قریب مزدا اور آلٹو کار کے تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے چار افراد کو ہلاک قرار دے دیا۔
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد حسین نے تصدیق کی کہ حادثے میں ایک شخص شدید زخمی حالت میں تھا جسے مزید علاج اور بہتر طبی سہولیات کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ضلع سبی سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کی درست وجوہات اور دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے بارے میں مزید تفصیلات کا پتہ چلانے کے لیے انکوائری جاری ہے۔
متاثرہ خاندانوں نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جبکہ مقامی لوگوں نے سڑک حادثات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ مزید معلومات جاری کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل