Monday, October 19, 2026
 

اسرائیل سے ویانا جانے والے طیارے میں بم کی اطلاع، بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ

 



اسرائیل کے شہر تل ابیب سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا جانے والی آسٹرین ایئرلائنز کی پرواز کو بم کی اطلاع ملنے پر بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔ طیارے میں اقوام متحدہ میں تقریر کے لیے جانے والے نوجوانوں کا ایک وفد بھی سوار تھا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دوران پرواز عملے کو طیارے میں بم یا کسی مشکوک شے کی موجودگی سے متعلق نامعلوم اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات شروع کردیے گئے۔ اطلاع ملنے کے وقت طیارہ تقریباً 36 ہزار فٹ کی بلندی پر بلغاریہ کی سرحد کے قریب پرواز کررہا تھا۔ خدشے کے پیش نظر پائلٹ نے طیارے کا رخ صوفیہ ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا، جہاں ہنگامی لینڈنگ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جہاز کو گھیرے میں لے لیا۔ حکام نے حفاظتی پروٹوکول کے تحت مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتارا اور جہاز، سامان اور دیگر متعلقہ حصوں کی باریک بینی سے تلاشی لی۔ اس کارروائی میں پانچ گھنٹے سے زیادہ وقت لگا تاہم رات گئے تک کسی دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے کو کلیئر قرار دیے جانے کے بعد آسٹرین ایئرلائنز کی پرواز دوبارہ ویانا کے لیے روانہ ہوگئی۔ مشکوک اطلاع کے ذریعے اور اس کی حقیقت جاننے کے لیے تحقیقات کی گئیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل