Sunday, October 18, 2026
 

کراچی، کورنگی میں گھر سے 20 سالہ نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد

 



شہر قائد کے علاقے کورنگی ضیاء کالونی میں گھر سے 20 سالہ نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق واقعہ ضیاء کالونی گلی نمبر 12، مکان نمبر 425 میں پیش آیا جہاں سے نوجوان کی لاش ملی۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت عمان کے نام سے ہوئی ہے۔ ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے تاہم واقعے کی اصل وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل