Tuesday, October 20, 2026
 

بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ  نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی جاری

 



بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی جاری ہے۔ بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو پروگرام کے تحت صوبے میں ترقی اور روزگار کا عمل آگے بڑھ رہا ہے۔ بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے مجموعی طور پر 32 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت قائم کردہ آئی ٹی حب سینٹرز میں 8 ہزار طلبہ و طالبات کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔ بلوچستان میں خواتین اور نوجوانوں کو خودمختار بنانے کے لیے ہنرمند افرادی قوت کی تیاری پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ بلوچستان حکومت صوبے میں روزگار کی فراہمی، نوجوانوں کی تربیت اور ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے مکمل طور پر سرگرم عمل ہے۔ https://img.express.pk/media/videos/balochistan_youth_employment.mp4

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل