Tuesday, October 20, 2026
 

 نوشہرہ میں پاک فوج نے چھ ماہ میں انڈر پاس تعمیر کر لیا

 



خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پاک فوج کے انجینئرز نے چھ ماہ کی قلیل مدت میں انڈر پاس کی تعمیر مکمل کرلی۔ پاک فوج نے مقامی افراد کی خواہش پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے انڈر پاس تعمیر کیا، جسے سپاہی ماجد نواز شہید کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ نو تعمیر شدہ انڈر پاس کا افتتاح کور کمانڈر پشاور نے کیا۔ انڈر پاس میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے 100 کے وی اے کا متبادل جنریٹر بھی نصب کیا گیا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے تعمیر کیے گئے انڈر پاس سے علاقے میں آمدورفت بہتر بنانے اور زمینی رابطوں کو مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل