Tuesday, October 20, 2026
 

میر رضا قتل کیس؛ تفتیشی افسر تیسری مرتبہ بھی چالان جمع کرانے میں ناکام

 



میر رضا قتل کیس میں تفتیشی افسر آج تیسری مرتبہ بھی چالان جمع کرانے میں ناکام رہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں وافلکس کے مالک میر رضا قتل کیس کی اہم سماعت ہوئی، جس کے دوران تفتیشی افسر تیسری مرتبہ بھی عدالت کے سامنے کیس کا حتمی چالان پیش کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔ تفتیشی حکام نے عدالت سے حتمی چالان جمع کروانے کے لیے مزید مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے انہیں مہلت فراہم کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چالان لازمی جمع کروانے کی ہدایت کی اور کیس کی مزید سماعت 2 نومبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ میر رضا قتل کیس پر جوڈیشل کمیشن اپنی کارروائی مکمل کر چکا ہے۔ پولیس کے مطابق  مقتول میر رضا کی لاش جولائی میں گلستان جوہر سے ملی تھی اور واقعے کا باقاعدہ مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج کیا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل