Loading
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے ترک کے ورک ویزا کے نام پر 5 لاکھ روپے ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم تیمور خان پر شہری کو ترکی کا ورک ویزا دلوانے کے بہانے 5 لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام ہے، انکوائری نمبر مکمل ہونے کے بعد ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 271/2026 درج کی گئی، کیس میں ملوث دیگر ایجنٹس کے کردار کا تعین دورانِ تفتیش کیا جائے گا۔
ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھنے اور شہریوں کو بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر ہونے والے فراڈ سے محفوظ رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل