Wednesday, October 21, 2026
 

یتیم بچے وسیم کو گاڑی تلے کچل کر قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

 



ملتان میں 15 سالہ یتیم بچے وسیم کو گاڑی تلے کچل کر قتل کرنے والا ملزم توقیر سی سی ڈی بہاولپور کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ ایس پی سی سی ڈی بہاولپور ریجن شفقت عطا کے مطابق ملزم توقیر گزشتہ رات پولیس حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔  ملزم اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ناردرن بائی پاس سے گزر رہا تھا کہ پولیس نے اسے روکنے کی کوشش کی تاہم ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کردی۔ سی سی ڈی بہاولپور کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم توقیر اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بعد ازاں ملزم توقیر کے نام سے ہوئی۔ واضح رہے کہ ملزم توقیر پر ملتان میں 15 سالہ یتیم بچے وسیم کو گاڑی تلے کچل کر قتل کرنے کا الزام تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل