Wednesday, October 21, 2026
 

پولیس نے ٹک ٹاکر خاتون پر تشدد کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

 



گجر پورہ پولیس نے ٹک ٹاکر خاتون پر تشدد کرنے کے الزام میں اس کے ڈرائیور خرم کو گرفتار کرلیا ملزم نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے ویڈیو بیان کی مدد سے مرکزی ملزم کی شناخت کی گئی جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے خرم کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم متاثرہ خاتون کا ڈرائیور تھا اور اس پر حسد اور لالچ کے باعث خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے اس واقعے پر ڈی آئی جی آپریشنز سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔ گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل