Wednesday, October 21, 2026
 

سعودی شاہی خاندان سوگوار، شہزادی مشاعل بنت سعود انتقال کرگئیں

 



ریاض: سعودی شہزادی مشاعل بنت سعود بن محمد بن عبدالعزیز انتقال کرگئیں۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایوانِ شاہی نے شہزادی کے انتقال کی اطلاع جاری کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔ سعودی ایوانِ شاہی کے اعلان کے مطابق شہزادی مشاعل بنت سعود بن محمد بن عبدالعزیز کی نمازِ جنازہ بدھ کو نمازِ عصر کے بعد ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی۔ ایوانِ شاہی نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان پر اپنی رحمت نازل کرے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ بیان میں اہلِ خانہ اور لواحقین کے لیے صبر و ہمت کی دعا بھی کی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل