Loading
امریکی طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ انرجی ڈرنکس کا استعمال بچوں اور نوجوانوں کی صحت کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے، یہاں تک کہ بعض صورتوں میں جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انرجی ڈرنکس میں کیفین کی زیادہ مقدار دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے، بلڈ پریشر بڑھنے، نیند کی خرابی اور دوروں جیسے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔
انرجی ڈرنکس کے نقصانات
ماہرین کے مطابق بعض انرجی ڈرنکس کی ایک سرونگ میں 80 سے 300 ملی گرام تک کیفین موجود ہوتی ہے، جس کی زیادہ مقدار بچوں کے اعصابی نظام اور دل کی صحت کو متاثر کر سکتی ہے۔
امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس نے بچوں اور نوجوانوں کو انرجی ڈرنکس سے مکمل پرہیز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
بچوں کو کیسے محفوظ رکھا جائے؟
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انرجی ڈرنکس اور اسپورٹس ڈرنکس مختلف ہوتی ہیں، کیونکہ اسپورٹس ڈرنکس جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی پوری کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔
ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بچوں کو کیفین کے نقصانات سے آگاہ کریں اور انرجی ڈرنکس کے استعمال کی حوصلہ شکنی کریں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل