Thursday, October 22, 2026
 

بلوچستان کے شہریوں کے لیے صحت سے متعلق بڑی سہولت متعارف

 



حکومت بلوچستان نے صوبے کے دور دراز علاقوں میں عام آدمی کی سہولت کے لیے جدید ڈیجیٹل اِیپ متعارف کروا دی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے دور دراز علاقوں میں سردی میں ٹھٹھرتے اور گرمی میں جھلستے عام آدمی کی سہولت کے لیے ’’صحت دہلیز‘‘ کے نام سے مفت طبی مشاورت کی ایپ فعال کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے ہی دن 791 کنسلٹیشن کالز کے ذریعے سے تجربہ کار ڈاکٹرز کی جانب سے مفت طبی مشاورت فراہم کی گئیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق ایپ کے ذریعے 24 گھنٹے اور سال کے 365 دن عوام الناس کو ہر وقت طبی ماہرین دستیاب ہوں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل