Loading
تھانہ نواں کوٹ پولیس نے رشوت لے کر اشتہاری ملزم کو چھوڑنے والے پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس کے مطابق تھانہ نواں کوٹ میں درج مقدمہ نمبر 3226/26 میں نامزد کانسٹیبل نواز کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا ہے، کانسٹیبل نواز پر 10 ہزار روپے رشوت لے کر اشتہاری ملزم فضل عباس کو چھوڑنے کا الزام ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق اشتہاری ملزم فضل عباس ایف آئی اے گجرات کے مقدمہ نمبر 200/25 میں مطلوب تھا، اختیارات سے تجاوز اور بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکار بھی جواب دہ ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ وردی کی آڑ میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محکمہ پولیس میں احتساب اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔.
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل