Thursday, October 22, 2026
 

لاہور میں چیز لینے آئی بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا دکان دار گرفتار

 



مغل پورہ میں 10 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بچی دکان سے چیز لینے گئی تو محلے دار نے نازیبا حرکات کیں، اطلاع ملتے ہی مغل پورہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شریف اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کے لیے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی منزہ کرامت نے کہا ہے کہ بچوں کو تشدد اور جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل