Wednesday, October 21, 2026
 

بیرسٹر گوہر نے پارٹی اراکین کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

 



چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی اراکین کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ایکسپریس نیوز نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پارٹی اراکین کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ہے، میری علی امین، شیخ وقاص اکرم، علی اصغر خان ، سلمان اکرم راجہ سے بات ہوئی ہے، پوری پارٹی متحد ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے ایم پی ایز متحد ہیں، انہوں نے کبھی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کی اور نہ کریں گے، مجھے ان پر فخر ہے، بانی چئیرمین کو ان پر فخر کے۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہمارے وزیراعلی سہیل آفریدی تھے، ہیں اور رہیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل