Friday, October 23, 2026
 

شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پرکنٹرول تنازعات کا سبب

 



شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پر کنٹرول،آمدنی کی تقسیم اور مقامی حقوق سے متعلق تنازعات بدامنی اور تشدد کو ہوا دے رہے ہیں،جبکہ کان کنی کے شعبے میں شفافیت اور مالی نگرانی کا فقدان بھی سنگین مسائل کو جنم دے رہا ہے۔ پاک ایشیا یوتھ فورم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کان کنی کے وسائل پر کنٹرول کے لیے طالبان کے مختلف دھڑوں کے درمیان اقتدار کی کشمکش شمالی افغانستان میں جاری بدامنی کی اہم وجوہات میں شامل ہے۔ رپورٹ ’’سونا، طاقت اور شکایات: افغانستان کا کان کنی کا شعبہ اور بدامنی‘‘ کے مطابق افغانستان میں لیتھیم، نایاب ارضی عناصر، تانبا اور کوبالٹ سمیت 30 سے زائد اہم معدنیات کے ذخائر موجود ہیں، تاہم طالبان کے دور حکومت میں کان کنی کا شعبہ محدود قانونی نگرانی اور شفافیت کے فقدان کا شکار ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل