Thursday, October 22, 2026
 

گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کا چارسدہ اور نوشہرہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

 



گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور شیر پاؤ بازار کے بعد چارسدہ اور نوشہرہ میں بھی تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ شیرپاو بازار، چارسدہ اور نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کیا گیا اور سڑکوں اور بازاروں کے اطراف قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ، ٹاؤن انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف یہ گرینڈ آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ آپریشنز کا بنیادی مقصد عوامی گزرگاہوں کی بحالی، سڑکوں کی حدود کو واگزار کرانا اور ٹریفک کی روانی کو مکمل طور پر بہتر بنانا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی، جبکہ غیرقانونی تعمیرات کے دوبارہ قیام کی روک تھام کے لیے بھی سخت اقدامات کیے جائیں گے۔   شہریوں اور تاجروں سے پرزور اپیل ہے کہ وہ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور بازاروں میں تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور قانون کی پاسداری میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل