Loading
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے 8 تعلیمی بورڈز میں میٹرک سالانہ امتحان دوم کا باقاعدہ آغاز آج 22 اکتوبر سے ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ امتحانات کا آغاز 7 اکتوبر سے ہونا تھا، تاہم اس وقت صوبائی حکومت کی طرف سے لانگ مارچ اور صوبے میں گورنر راج لگنے کے باعث امتحانات ملتوی ہوگئے تھے۔
یہ امتحانات پشاور، مردان، مالاکنڈ، سوات، ایبٹ آباد، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے تعلیمی بورڈز کے زیر سایہ منعقد ہو رہے ہیں۔ آج امتحانات کے پہلے روز طلبہ و طالبات فزکس کا پرچہ دیں گے۔ تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے امتحانات کے انعقاد کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
میٹرک سالانہ امتحان دوم میں وہ طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں جو پہلے امتحانات میں فیل ہوگئے تھے یا اپنے حاصل کردہ نمبروں میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔ اس امتحان کے ذریعے طلبہ کو فیل شدہ مضامین میں دوبارہ شرکت اور کم نمبروں کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل