Loading
جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں محض 99 رنز پر آؤٹ کرکے فالو آن پر مجبور کردیا۔
اس کارکردگی نے جنوبی افریقا کو آسٹریلیا پر پہلی اننگز میں 326 رنز کی برتری دلوا کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز برابر کرنے کی امیدیں روشن کردی۔
اسٹیو اسمتھ سب سے زیادہ 28، ٹریوس ہیڈ اور مارنس لبوشین 14، 14، بیو ویبسٹر 13، میٹ رینشا 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پیٹ کمنز 7، اسکاٹ بولینڈ 2، مچل اسٹارک ایک جبکہ نک میڈنسن اور ایلکس کیری بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنالیے ہیں تاہم اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے اب بھی 170 رنز درکار ہیں۔ ٹریوس ہیڈ 87 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
اسٹیو اسمتھ گردن کی تکلیف کے باعث دوسری اننگز میں اپنے معمول کے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے نہیں آئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے پہلی اننگ میں مارکو جینسن نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ کگیسو ربادا اور ویان ملڈر نے بھی اہم کامیابیاں سمیٹیں۔
اینرچ نورکیا پہلی اننگز میں ایک لینے کے بعد انجری کا شکار ہوگئے تھے اور اس کے بعد سے انہوں نے بولنگ نہیں کی۔
ربادا نے دوسری اننگز میں بھی دو اہم وکٹیں حاصل کیں جبکہ سائمن ہارمر نے لبوشین اور بیو ویبسٹر کی وکٹیں حاصل کرکے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کیا۔
جنوبی افریقا کو کامیابی کے لیے اب مضبوط پوزیشن حاصل ہے جبکہ آسٹریلیا کو میچ بچانے کے لیے غیر معمولی مزاحمت درکار ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل