Thursday, October 22, 2026
 

کراچی میں پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان، شام کو سمندری ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

 



شہر قائد میں آج بھی گرم دن متوقع ہے جس کے سبب پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے تاہم شام کو سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور تھرپارکر کی ہوائیں بیک وقت شہر پر اثرانداز ہو رہی ہیں۔ کراچی میں دن کے پہلے پہر شمال مشرقی اور شمال مغربی سمت کی گرم و خشک ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ شام کے وقت شہر میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعہ اور ہفتہ بھی زیادہ سے زیادہ پارہ 37 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل