Thursday, October 22, 2026
 

لوک سہائیتا 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: پہلا گولڈ میڈل سندھ نے جیت لیا

 



لوک سہائیتا 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2026 میں پہلا گولڈ میڈل سندھ نے جیت لیا۔ چار روزہ چیمپئن شپ میں میزبان صوبے کی ماہ نور فاطمہ نے خواتین کی 5 ہزار میٹر ریس واک میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ ماہ نور فاطمہ نے مقررہ فاصلہ 32 منٹ 40.32 سیکنڈز میں طے کیا۔ واپڈا کی عمارہ منور نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا جبکہ پنجاب کی سویرا سوئم رہیں اور برانز میڈل جیت لیا۔ پاکستان واپڈا کے محمد وقاص نے مردوں کی 20 کلومیٹر ریس واک میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاکستان نیوی کے محمد یونس خان نے سلور میڈل اور پاکستان واپڈا ہی کے محمد گلفام نے برانز میڈل جیت لیا۔ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب جمعرات کی شام این ای ڈی یونیورسٹی میں ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل