Thursday, October 22, 2026
 

پختونخوا میں گورنر راج کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے پہلا استعفا

 



خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے پہلااستعفا سامنےآ گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفا پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ہے۔ واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر نے گزشتہ دنوں فردوس شمیم نقوی کو مشعال یوسفزئی کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے فردوس شمیم نقوی کا استعفا منظور کرنے سے منع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ بانی چیئرمین کے اچھے اور پرانے ساتھی ہیں، اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق فردوس شمیم نقوی تاحال ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کے عہدے پر برقرار ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل