Thursday, October 22, 2026
 

پی آئی اے کے عملے کا یونیفارم اب ایچ ایس وائے ڈیزائن کریں گے

 



پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اپنے عملے کے نئے یونیفارم ڈیزائن کرنے کے لیے معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) کا انتخاب کر لیا۔ پی آئی اے کے مطابق گزشتہ ماہ کراچی میں معروف فیشن ڈیزائنرز کو نئے یونیفارم کے ڈیزائن پیش کرنے کی دعوت دی گئی تھی جن میں جدت، معیار اور پاکستانی ثقافت کی عکاسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایچ ایس وائے کا انتخاب کیا گیا۔ ایئرلائن کے مطابق نئے یونیفارم کی رونمائی 31 اکتوبر کو لندن سے اسلام آباد آنے والی بوئنگ 787 طیارے کی پہلی پرواز کے موقع پر کی جائے گی۔ اس پرواز میں عملہ نئے یونیفارم پہن کر مسافروں کا استقبال کرے گا۔ واضح رہے کہ ماضی میں معروف فرانسیسی ڈیزائنر پیئر کارڈن اور برطانوی ڈیزائنر سر ہارڈی ایمیز بھی پی آئی اے کے یونیفارم ڈیزائن کر چکے ہیں۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق یونیفارم میں تبدیلی کا مقصد قومی شناخت اور ثقافتی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عملے کو جدید انداز دینا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل