Thursday, October 22, 2026
 

گوادر؛ فتنۃ الہندوستان کی حملے کی ناکام کوشش، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

 



بلوچستان کے علاقے گوادر میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا اور جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گوادر میں واقع تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا اور مزید 3 دہشت گردوں  کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک اور حملے کی کوشش میں گوادر شاہراہ کے قریب واقعہ ہوٹل میں موجود دہشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے جہاں 4 دہشت گرد فورسز کے گھیرے میں ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گوادر جی او سی خود آپریشن کو لیڈ کر رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل