Thursday, October 22, 2026
 

منگھوپیر میں ٹرالر تلے کچل کر نوجوان جاں بحق

 



منگھوپیر مائی گاڑی مزار کے قریب کلینر اپنے ہی ٹریلر کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر مائی گاڑی مزار کے قریب ٹریلر کے پہیوں تلے کچل کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضباطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔ ریسیکو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 26 سالہ ایوب کے نام سے کی گئی۔ ہیڈ محرر تھانہ منگھوپیر علی خان نے بتایا کہ متوفی ٹریلر کا کلینر تھا جو چلتے ہوئے ٹریلر کے اگلے بمپر پر بیٹھا تھا کہ توازن بگڑنے کے باعث نیچے گر گیا اور اس دوران وہ اپنے ہی ٹریلر کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگیا۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریلر کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل