Thursday, October 22, 2026
 

بنوں: پولیس پارٹی پر فائرنگ، موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے دو شہری زخمی

 



بنوں میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے سے دو شہری زخمی ہو گئے۔ تھانہ میریان کی حدود میں دورانِ گشت پولیس پارٹی پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے دو شہری زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں پولیس پارٹی محفوظ رہی جبکہ بم دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں شہریوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل