Thursday, October 22, 2026
 

کراچی، سمندر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر لاپتہ ہوگیا 

 



شہر قائد کی ساحلی پٹی ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر لاپتہ ہوگیا۔ ایکسپیریس نیوز کے مطابق ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندر میں 16 سالہ نوجوان تیز لہروں کی نذر ہوکر ڈوپ کر لاپتہ ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی غوطہ خوروں کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کی تلاش کا عمل شروع کر دیا۔ ایدھی حکام کے مطابق سمندر میں لاپتہ نوجوان کی شناخت 16 سالہ مزمل کے نام سے کی گئی جو کہ بلدیہ قائمخانی کالونی کا رہائشی ہے اور دوستوں کے ہممراہ پکنک منانے کے لیے آیا تھا۔ دوستوں نے بتایا کہ مزمل سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہوگیا جس کی تلاش شروع کی گئی تاہم رات ہونے کے باعث نوجوان کی تلاش کا ریسکیو آپریشن وقتی طور پر روک دیا گیا ہے جو صبح دوبارہ شروع کیا جائیگا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل