Loading
انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ڈبل سنچری بنانے کے باوجود خوشی نہیں، کیونکہ ٹیم میچ جیتنے میں ناکام رہی۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیری بروک کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ میچ وننگ اننگز کھیلنے کو ترجیح دیتاہوں، اس لیے ڈبل سنچری کی میرے لیے کوئی اہمیت نہیں جب ٹیم کو کامیابی ہی نہ ملے۔ انہوں نے سری لنکا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حریف ٹیم نے شاندار کرکٹ کھیلی، باؤنڈریز لگائیں اور سنگلز لے کر ہدف حاصل کیا۔
انگلش کپتان نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر تقریباً 900 رنز بنائے۔ انہوں نے اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے جھنڈے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ انگلینڈ کے مداح دنیا میں سب سے بہترین ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل