Loading
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈی سی لاہور اور شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی۔
جسٹس عبہر گل خان نے راول شہزاد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ، عرفان کلار ایڈووکیٹ نے کہا کہ راشد، جاوید اقبال سمیت دیگر پی ٹی آئی کارکنوں کو نظر بند کیا گیا، مدت نظر بندی ختم ہونے کے باوجود رہا نہیں کیا گیا،ڈپٹی کمشنر لاہور اور شیخوپورہ نے نظر بندی کے نئے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے، بغیر وجہ مسلسل نظر بندی غیر آئینی ہے۔
عرفان کلار ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ عدالت پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کا حکم دے، عدالت پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کالعدم قرار دے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل