Friday, October 23, 2026
 

دہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے، انہیں سخت جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

 



آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز، پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں، بارڈر مینجمنٹ کے اقدامات اور صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے افسران اور دستوں کے اعلیٰ حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے انہیں خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے چوکس رہنے اور آپریشنل تیاری کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم اسپانسرڈ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مہم کو بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے اور وہ جہاں کہیں بھی ہوں گے انہیں بھرپور انداز میں نشانہ بنائیں گے۔ سیکیورٹی فورسز کے شہدا اور غازیوں سمیت پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عوام کی حمایت سے پاکستان دہشت گردوں اور ان کے بگڑے ہوئے نظریات کو ضرور شکست دے گا۔ قبل ازیں پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل