Loading
سرجانی ٹاؤن روزی گوٹھ ندی کے قریب کچرا کنڈی سے جھلسی ہوئی حالت میں دھڑ ملا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کو سیل کر کے کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کرنے کے بعد سوختہ حالت میں ملنے والا دھڑ چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن ناصر محمود نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملنے والا دھڑ یاسر نامی شخص کا ہو سکتا ہے اور اس حوالے سے ڈی این اے نمونے بھی حاصل کیے گئے ہیں۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ 6 اکتوبر کو سرجانی ٹاؤن کے علاقے لیاری 36 گہرام گوٹھ سے سیمنٹ کی بوری میں بند انسانی اعضا ملے تھے جس میں 2 ہاتھ ، 2 ٹانگیں اور سر شامل تھا جس کی 7 اکتوبر کو سی پی ایل سی شناخت پروجیکٹ کی مدد سے یاسر کے نام سے شناخت ہوئی تھی اور کا پتہ سرجانی خدا کی بستی فیز ٹو کا سامنے آیا تھا تاہم ملنے والے اعضا میں دھڑ غائب تھا۔
ایس ایچ او کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ مذکورہ سوختہ دھڑ مقتول کا ہی ہوسکتا ہے جس کی مزید تصدیق کا عمل جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل