Loading
پولیس کو مشہور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی بہن ٹک ٹاکر سامیہ مبارک کو پروٹوکول دینا اور گرفتاری کے بعد چھوڑنا مہنگا پڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر سامیہ مبارک کو مبینہ طور پر پروٹوکول دینے اور پیسے لے کر چھوڑنے کے معاملے پر ڈیفنس بی پولیس کے ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس بی، محرر اور لیڈی کانسٹیبل کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔سامیہ مبارک کو بغیر نمبر پلیٹ گاڑی پر روکا گیا تھا، اہلکاروں پر اختیارات سے تجاوز اور مبینہ طور پر پیسے لے کر ملزمان کو چھوڑنے کے الزامات تھے۔ سامیہ مبارک ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی بہن ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق شفاف انکوائری یقینی بنانے کے لیے تینوں اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات ایس ایس پی آپریشنز کے سپرد کردی گئی ہیں۔ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل