Loading
ملتان کے علاقے تھانہ شاہ شمس کی حدود میں ڈکیتی کے دوران مسلح ملزمان کی جانب سے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب رات 10 بجے ایک شہری اپنی بیوی اور دو بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا۔ دو ملزمان نے اسلحے کے زور پر شوہر اور بچوں کو یرغمال بنا لیا، جبکہ تیسرے ملزم نے خاتون کو درختوں کے پیچھے لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل