Loading
کراچی کے مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دونوں ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں دونوں ٹرالر کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گئے۔ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے لیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل