Loading
عدالتی حکم کے باوجود آبپارہ فلیٹس خالی کرانے پر ہائی کورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے کو طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت کے روکنے کے باوجود سی ڈی اے کا آبپارہ فلیٹس خالی کرانے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ کن سی ڈی اے افسران نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے، اس سے آگاہ کیا جائے۔
عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کو 26 اکتوبر پیر کے روز ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
جسٹس اعظم خان کے تحریری حکم نامے کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے رپورٹ جمع کرائیں کہ کیوں پولیس اہل کاروں کو عدالتی حکم کے باوجود بے دخل کیا گیا ؟۔ عدالت نے پولیس اہلکاروں کو فلیٹس سے بے دخل کرنے سے روکا تھا ۔ عدالتی حکم کے باجود کس نے فلیٹس خالی کرائے ؟ اگر کوئی ذمہ دار ہے تو آگاہ کریں ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل