Saturday, October 24, 2026
 

فاف ڈوپلیسی کا بال ٹیمپرنگ تنازع میں اسٹیو اسمتھ کی حمایت کا انکشاف

 



جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے انکشاف کیا ہے کہ 2018 میں کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران بال ٹیمپرنگ تنازع سامنے آنے پر انہوں نے آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کو مشکل وقت میں حوصلہ دیا تھا۔ کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی ویڈیو سیریز ’کرکٹرز آن کرکٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈوپلیسی نے کہا کہ اسمتھ کو تنازع کا ذمہ دار ٹھہرائے جانے پر انہیں اپنے ساتھ پیش آنے والا 2016 کا واقعہ یاد آگیا جب ہوبارٹ ٹیسٹ میں گیند کی حالت تبدیل کرنے کے معاملے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ڈوپلیسی کے مطابق اسمتھ نے کیپ ٹاؤن میں پریس کانفرنس کے دوران ذمہ داری قبول کی تو انہیں محسوس ہوا کہ آسٹریلوی کپتان غیر ضروری دباؤ کا شکار ہیں۔ انہوں نے اسمتھ کو پیغام بھیجا اور مشکل وقت میں مضبوط رہنے کی تلقین کرتے ہوئے حمایت کا یقین دلایا۔ From his unique batting technique to the one thing he could never master, and the Sandpaper Gate scandal, Faf du Plessis and Aaron Finch sit down to talk Steve Smith in the first episode of Cricketers on Cricketers ???? Premieres on Cricinfo on October 24. Stay tuned! ???? pic.twitter.com/AimcN1odBV — Cricinfo (@cricinfo) October 23, 2026 سابق جنوبی افریقی کپتان نے یہ بھی یاد کیا کہ 2016 میں اسمتھ نے ان کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے کے بجائے ان کا دفاع کیا تھا جس پر جنوبی افریقی ٹیم نے آسٹریلوی کھلاڑی کے لیے احترام محسوس کیا۔ واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد اسمتھ پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی اور ان سے کپتانی بھی واپس لے لی گئی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل