Saturday, October 24, 2026
 

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ پر چوری، پولیس تعینات ہونے کے باوجود قیمتی سامان غائب

 



راولپنڈی میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ڈھوک امب میں واقع رہائش گاہ پر چوری کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رہائش گاہ پر پولیس اہلکار تعینات ہونے کے باوجود گھر سے قیمتی سامان چوری کرلیا گیا۔ مقدمہ سابق وزیراعظم کے پرسنل اسسٹنٹ کی مدعیت میں تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا ہے۔ متن مقدمے کے مطابق مدعی سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ پہنچا تو ملازم علی اکبر وہاں موجود نہیں تھا۔ مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے ملازم کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ رات سے موجود نہیں ہے۔ متن کے مطابق کمروں کی جانچ پڑتال کرنے پر تین اے سی، دو دروازے، تین کھڑکیاں، گھاس کاٹنے والی مشین اور قالین غائب پائے گئے۔ گھر سے تین پنکھے، آرائشی اشیا، کراکری سمیت دیگر سامان بھی چوری کیا گیا۔ مقدمے میں ایک اور گھریلو ملازم محمد زادہ سے بھی پوچھ گچھ کرنے کا کہا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل