Loading
برازیل کے سابق عظیم فٹبالر رونالڈینہو تقریباً ایک دہائی بعد مسابقتی فٹبال میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔
اٹلی کے تیسرے درجے کے فٹبال کلب ریوینا نے اعلان کیا ہے کہ 46 سالہ سابق اسٹار 15 نومبر کو مقامی حریف فورلی کے خلاف ڈربی میچ میں کھیلیں گے۔
رونالڈینہو نے 2002 میں برازیل کو فیفا ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ 2005 میں انہیں دنیا کے بہترین فٹبالر کا اعزاز بیلن ڈی اور بھی ملا۔
وہ بارسلونا اور اے سی میلان جیسے بڑے کلبوں کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
ان کا آخری مسابقتی میچ 2015 میں برازیلین کلب فلومینینسی کی جانب سے تھا جبکہ انہوں نے 2018 میں باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
ریوینا نے رواں سال جون میں رونالڈینہو کو کلب کے ساتھ منسلک کیا تھا جس کے بعد انہوں نے کلب میں حصص بھی حاصل کیے۔
کلب کے مالک اور رونالڈینہو کے دوست اگنازیو سیپرینی کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہر کے عوام کو ٹیم کے مزید قریب لانا ہے۔
ریوینا اس وقت سیری سی گروپ بی میں 20 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
شائقین کو امید ہے کہ رونالڈینہو کی واپسی ٹیم کے لیے ایک یادگار لمحہ ثابت ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل