Saturday, October 24, 2026
 

لاہور: سوشل میڈیا پر بچوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

 



نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بچوں کو بلیک میل کرنے والے 25 سالہ ملزم حمیر ولایت کو گرفتار کر لیا۔ این سی سی آئی اے کی ٹیم نے شالیمار ٹاؤن میں پاکستان منٹ کے قریب کارروائی کی۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم کم عمر بچوں سے نجی مواد حاصل کرکے انہیں فحش ویب سائٹس پر فروخت کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔ ملزم کے ٹک ٹاک پر بلیک میلنگ اور مالی مفاد کے شواہد بھی ملے ہیں۔ ملزم کے قبضے سے آئی فون 12 اور آئی فون 13 پرو برآمد ہوئے، جبکہ تفتیش کے دوران متعدد ای میل اکاؤنٹس، پاس ورڈز اور حذف شدہ اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کی لاگ اِن تفصیلات بھی سامنے آئیں۔ واقعے کا مقدمہ انسپکٹر عاقب علی خان کی مدعیت میں پیکا ایکٹ اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور زون عاطف کے مطابق بچوں کو آن لائن ہراساں اور بلیک میل کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل