Loading
وفاقی وزیر ریلوے کے وژن کے تحت ڈی ایس کراچی جمشید عالم کی ہدایات پر بغیر ٹکٹ سفر کی روک تھام اور ریلوے آمدن کے تحفظ کے لیے جامع خصوصی مہم کا شیڈول مرتب کر لیا گیا ہے۔
ترجمان ریلوے کراچی کے مطابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن کے مطابق مختلف ٹرینوں، اسٹیشنوں اور سیکشنز میں تعینات افسران ریلوے عملے اور ریلوے پولیس کی کارکردگی، ٹکٹوں کی جانچ پڑتال اور سفری سہولیات کا جائزہ لیں گے۔
مسافروں کو دوران سفر درپیش مسائل اور ریلوے سہولیات سے متعلق شکایات پر فوری ردعمل اور بروقت ازالے کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، افسران اپنے مقررہ سیکشنز میں آپریشنل خامیوں کی نشاندہی کر کے متعلقہ شعبوں کے تعاون سے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کریں گے۔
خصوصی مہم کا مقصد ٹکٹنگ نظام میں شفافیت، عملے کی جوابدہی، مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ٹرین آپریشن میں بہتری لانا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل