Saturday, October 24, 2026
 

خواتین میں چھاتی کینسر کی آگاہی؛ بابراعظم اور شاہین کی دستخط شدہ پِنک شرٹس نیلامی کیلیے پیش

 



پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور میں 25 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کو خواتین میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے نام کردیا۔ اس موقع پر پاکستانی ٹیم خصوصی گلابی کٹ پہن کر میدان میں اترے گی۔ پی سی بی اور پنک ربن کی مشترکہ مہم کے تحت قومی کھلاڑیوں کی دستخط شدہ خصوصی فین شرٹس نیلام کی جائیں گی۔ پی سی بی کے مطابق شاہین آفریدی اور بابر اعظم کے دستخط شدہ شرٹس بھی نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم چھاتی کے کینسر سے متاثرہ ان خواتین کے علاج پر خرچ کی جائے گی جو اخراجات برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتیں۔ اس اقدام کا مقصد شائقین کو خصوصی شرٹس حاصل کرنے کے ساتھ خواتین کے علاج اور قیمتی جانیں بچانے کی کوششوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل