Saturday, October 24, 2026
 

افغان ایئرلائن نے پاکستان کیلیے پروازوں کا اعلان کردیا

 



افغانستان کی کام ائیرلائن نے پاکستان کے لیے پروازوں میں اضافہ کا اعلان  کردیا۔ ایئرلائن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کام ائیر یکم نومبر سے افغانستان سے پاکستان کے درمیان ہفتہ وار7 پروازیں چلائے گی۔ یکم نومبر سے کابل اور اسلام آباد کے درمیان روزانہ ایک پرواز آپریٹ ہوگی۔ اس کے علاوہ ایئرلائن نے کابل سے پاکستان کے روٹ پرنومبرسے پروازوں کا نیا شیڈول جاری کردیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کام ایئر کی جانب سے کابل، اسلام آباد روٹ پر پروازوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ مسافروں کی طلب کو دیکھتےہوئے کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل