Loading
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے غیر ضروری پروٹوکول کے خلاف بڑا فیصلہ کرلیا۔
صوبائی وزرا ایڈوائزر سپیشل اسسٹنٹ ٹو سی ایم کے ساتھ آئندہ مستقل پولیس سکواڈ تعنیات نہیں ہوگا، پارلیمانی سیکرٹری سٹیڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمین ایم پی اے بھی مستقل پولیس سکواڈ نہیں رکھ سکیں گے، گورنمنٹ افسران یا پرائیویٹ افراد بھی مستقل پولیس سکواڈ نہیں رکھ سکیں گے۔
سرکاری گاڑیوں پر بغیر اجازت فلیگ اسٹاف یا سرکاری پرچم لگانے کی پابندی ہوگی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غیر مجاز پولیس سکواڈ برداشت نہیں ہوگا، آئی جی پنجاب اور پولیس افسران احکامات کی پابندی کو یقینی بنائیں۔
اجازت کے بغیر ۔غیر مجاز اور مستقل مقرر پولیس سکواڈ واپس بلائیں، پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم ساجد ظفر ڈال نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل