Saturday, October 24, 2026
 

کینسر میں مبتلا بنگلا دیشی کرکٹر انتقال کر گئے

 



بنگلادیش کی انڈر 18 کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر مہدی حسن ہردوئے خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔  بنگلادیشی میڈیا کے مطابق انہیں بہتر علاج کے لیے ڈھاکا منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی ایمبولینس میں دم توڑ گئے۔ چٹاگانگ ڈویژن کی انڈر 18 ٹیم کے رکن مہدی حسن ہردوئے بائیں ہاتھ سے فاسٹ بولنگ کرتے تھے اور انہیں چٹاگانگ کی جونیئر کرکٹ کا باصلاحیت ابھرتا ہوا کھلاڑی سمجھا جاتا تھا۔ The Bangladesh Cricket Board (BCB) expresses profound sadness at the passing of young cricketer Mehedi Hasan Hridoy, who passed away in Dhaka today after battling leukaemia. Hridoy represented the Chattogram Division Under-18 team and was regarded as a promising left-arm pace… pic.twitter.com/0rmVtHnorT — Bangladesh Cricket (@BCBtigers) October 24, 2026 رپورٹس کے مطابق رواں سال جولائی میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل نے ان کے علاج کے لیے پانچ، پانچ لاکھ ٹکا فراہم کیے تھے، تاہم تمام تر طبی کوششوں کے باوجود ان کی جان نہ بچائی جاسکی۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل