Loading
سپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب تیز رفتار ٹرک نے کار کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مبینہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ٹکر لگنے کے بعد کار بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کار میں سوار افراد پکنک منا کر واپس آ رہے تھے۔
حادثے کے بعد شہزور ٹرک کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔
ریسکیو ٹیم نے کار میں سوار جاں بحق ہونے والے 19 سالہ محمد سفیان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل