Loading
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے مکہ اور مدینہ پر حوثی شدت پسندوں کے گھناؤنے حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مسلم دینا کو حوثی باغیوں کی سرکوبی کے لیے ایک مضبوط موقف اپنانا ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل اسماعیل بن شیخ احمد کی حوثیوں کی جانب سے اسلامی مقدس مقامات کی بے حرمتی کی بھی مذمت کی گئی ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم کے اعلامیے کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے مکہ، مدینہ، طائف اور جدہ سمیت دیگر مقامات پر حوثیوں کے بزدلانہ حملوں کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل اسماعیل بن شیخ احمد نے کہا کہ میدانِ عرفات کے قریب وادی مغمس کو نشانہ بنانا ثبوت ہے کہ حوثیوں کو مقدس مقامات کا احترام اور عام شہریوں کی حفاظت کا کوئی پاس نہیں، مسلم دنیا کو ایک مضبوط اور ذمہ دارانہ موقف اپنانا ہوگا تاکہ حوثی شدت پسندوں کی سرکوبی اور مجرمانہ کارروائیوں کا خاتمہ ہوسکے۔
اسماعیل بن شیخ احمد نے کہا کہ اسلامی مقدس مقامات کی بے حرمتی پوری مسلم امت پر حملہ ہے ، اسلامی مقدس مقامات پر حملوں کے خلاف عالمی برادری کی جانب سے فوری کارروائی اور ان حملوں کے ذمہ داروں کا محاسبہ ضروری ہے۔
او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملکی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کے اقدامات کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل