Loading
کراچی میں نواجوان تاجر میر رضا کے مبینہ قتل کے خلاف 88 روز سے جاری احتجاج اختتام پذیر ہوگیا اور مقتول کے والد میرحسین نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کا مطالبہ پورا کردیا گیا ہے۔
مقتول میر رضا کے والد میر حسین نے کہا کہ وہ ابتدا ہی سے کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کر رہے تھے اور اب مطالبہ پورا ہونے کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اختتامی احتجاج میں شریک جماعت اسلامی کے رہنما سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ میر رضا کے آؤٹ لیٹ کے قریب واقع بس اسٹاپ کو میر رضا کے نام سے منسوب کرنے کے فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر لواحقین نے کیس میں معاونت اور کردار ادا کرنے والے تمام اداروں، صحافیوں اور وکلا کا بھی شکریہ ادا کیا۔
میر رضا کے والد کی جانب سے اعلان سے قبل بہادر آباد چار مینار چورنگی پر منعقدہ اختتامی احتجاج میں مقتول کے لواحقین، سیاسی شخصیات اور وکلا نے شرکت کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل