Sunday, October 25, 2026
 

کراچی؛ خواجہ اجمیر نگری میں پولیس سے مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک

 



کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں پولیس کے ساتھ مبینہ طور پر فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور چھینی گئی موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے سیکٹر بی 3/5 میں رحمانیہ موڑ کے قریب پولیس اور مبینہ ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی اور دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے، ہلاک ملزمان کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔ ایس ایچ او فرخ ہاشمی کے مطابق ہلاک ملزمان کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی تاہم شناخت کا عمل جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستول، موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد کرلیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل