Loading
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے فائٹر شیربازمری نے عالمی سطح پر گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فائٹر شیرباز مری نے قازقستان میں منعقدہ نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
قومی کھلاڑی شیرباز مری نے سپورٹ کرنے پر حکومتِ بلوچستان اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا۔
نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کی بدولت مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
پاکستان نے نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 4 گولڈ میڈل اور 3 کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔
پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی ثابت کرتی ہے کہ مناسب مواقع ملیں تو ہمارے نوجوان دنیا میں کسی سے کم نہیں ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل